مجھے کیریئر کے آغاز پر اردو پڑھنی نہیں آتی تھی: اشنا شاہ کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ جب اُنہوں نے اداکاری کرنا شروع کی تو اُنہیں اردو پڑھنی نہیں آتی تھی۔

حال ہی میں احسن خان نے اشنا شاہ کے ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی. تو ان دونوں اداکاروں نے اپنی دوستی کی ابتداء کی دلچسپ کہانی سنائی۔

اشنا شاہ نے بتایا کہ جب میں نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا تو مجھے کسی بھی پاکستانی اداکار کے بارے میں نہیں پتہ تھا اور نہ ہی مجھے اردو پڑھنی آتی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس لیے جب ڈرامے کے سیٹ پر مجھے احسن خان سے پہلی بار متعارف کروایا گیا. تو میں ان سے بالکل ناواقف تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ احسن خان کو یہ جان کر بہت حیرانی ہوئی. اور اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم چاند سے آئی ہو جو مجھے نہیں جانتیں؟

اُنہوں نے بتایا کہ دراصل میری پرورش کینیڈا میں ہوئی ہے. اس لیے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے ناواقف تھی، اس بات پر مجھے بہت شرمندگی بھی ہوئی کہ میں جس انڈسٹری کا حصّہ بننے جا رہی ہوں. اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔

اُشنا شاہ نے بتایا کہ مجھے اردو بولنی تو آتی تھی مگر صحیح سے پڑھنی نہیں آتی تھی. لیکن اب میں نے سیکھ لی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اپنی والدہ اور بڑی بہن ارسا غزل کے ڈرامے بھی نہیں دیکھے۔

2 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.