مانچسٹر یونائیٹڈ میں میرے ساتھ دھوکا ہوا، کرسٹیانو رونالڈو

دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔

رونالڈو
رونالڈو

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ ایرک ٹین ہیگ کے درمیان تنازعات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ کوچ ایرک ٹین ہیگ کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔

رونالڈو

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بیٹی کی بیماری پر کلب نے کسی ہمدردی کا اظہار نہیں کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ سمیت کلب کے دیگر افراد انہیں کلب سے نکالنا چاہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کو سچ معلوم ہونا چاہیے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.