لندن میں حریم شاہ کے اخراجات کون اُٹھا رہا ہے؟

0
1

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لندن میں اپنے ایک دوست کی جانب سے گفٹ کیے گئے خوبصورت اور فرنشڈ اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں۔

حریم شاہ کی جیو نیوز سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا. کہ ’آپ برطانیہ میں رہتے ہوئےگزر بسر کیسے کرتی ہیں؟ آ پ کی آمدنی کے ذرائع کیا ہیں؟

اُنہوں نےصحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ لندن میں رہائش سب سے مہنگی ہے لیکن مجھے میرے ایک دوست نے اپنی محبت میں فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے. اور میرے ساتھ پیش آئے حالیہ واقعے کی وجہ سے یہاں کی حکومت نے. بھی مجھے فائیو اسٹار ہوٹل میں جگہ دی ہے. لہٰذا یہاں میرے کسی بھی چیز کے اخراجات نہیں ہیں۔

حریم شاہ نے بتایا کہ میرے لیے. یہاں رہائش کیلئے آمدنی معنی نہیں رکھتی، میرے تعلقات اور دوستوں کی محبت ہی میرے لیےکافی ہے، مجھے زندگی میں کسی چیز کی ضرورت نہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگ لندن میں رہنے کیلئے ترستے ہیں. اور اُنہیں یہاں گھر بنانے میں کئی کئی. سال لگ جاتے ہیں لیکن میں خوش قسمت ہوں. کہ مجھے تو یہاں فرنشڈ گھر گفٹ مل گیا ہے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.