بولڈ لباس اور پروگرامات میں شرکت کرکے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو فرانسیسی ریلٹی ٹی وی اسٹار اور ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا۔
میرین الہیمر متعدد فرانسیسی ٹی وی ڈراموں اور سیریلز سمیت ریئلٹی ٹی وی شوز کا حصہ بن چکی ہیں. جب کہ وہ جوتوں. پرفیوم اور لباس کے بولڈ فیشن شوبز کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔
وہ اپنے بولڈ ریئلٹی ٹی وی شوز کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں. مگر کچھ عرصے سے لوگوں نے ان کا بدلتا ہوا انداز دیکھا تو ان سے. متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ انہوں نے شوبز اور فیشن کی دنیا چھوڑ دی ہے۔
تاہم انہوں نے خود سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے. گزشتہ ہفتے بتایا کہ انہوں نے چند ماہ قبل اسلام قبول کرلیا تھا۔