بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے مداح کے سوال پر اپنے بچپن کے 3 پسندیدہ کھیلوں کا ذکر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کنگ خان نے مداحوں کو اجازت دے رکھی ہے. کہ وہ اُن سے کوئی بھی سوال ہیش ٹیگ آسک ایس آر کے کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں۔
اس طرح بالی ووڈ سپر اسٹار مسلسل اپنے مداحوں سے جڑے ہوئے ہیں، دنیا بھر سے لوگ اُن سے سوالوں کے ذریعے کئی چیزیں پوچھتے ہیں۔
شاہ رخ سے مداح زیادہ تر فلم پروجیکٹس، اُن کے کھانے کی پسندیدہ چیزوں اور عادات و اطوار سے متعلق سوال پوچھتے ہیں. تاکہ وہ اپنے محبوب اداکار کے بارے میں زیادہ جان سکیں۔
ایک مداح نے شاہ رخ خان سے ایسا دلچسپ سوال کیا. کہ وہ اپنے ماضی کی یادوں میں کھو گئے۔
کنگ خان نے مداح کے سوال کے جواب میں لکھا کہ.’گلی ڈنڈا میرا فیورٹ تھا‘۔
بالی ووڈ اسٹار کے ایک مداح نے اُن سے پوچھا کہ سر کیا آپ نے بچپن میں کنچے (ماربل) کھیلے ہیں؟
اس پر جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ بہت کھیلا ہے، لٹو سے کھیلنا پسند تھا جبکہ گلی ڈنڈا. تو میرا فیورٹ کھیل تھا۔
اس پوسٹ کو چند ہی منٹ میں کئی ہزاروں نے لائیک کیا، کئی ایک نے تبصرے کیے. اور کہا کہ 90 کی دہائی میں گلی ڈنڈا بچوں کا پسندیدہ کھیل ہوتا تھا۔
ایک صارف نے شاہ رخ کے ٹوئٹ میں تذکرہ کیے گئے. تینوں کھیلوں کو بچپن. کے بہترین کھیل قرار دیا۔