سیمی فائنل کی امیدیں برقرار، پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

5
2
انڈیا کے شہر کولکتہ میں 31 اکتوبر، 2023 کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے

انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سلسلے میں آج کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی طرف سے محمود اللہ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے. جبکہ اوپنر لٹن داس نے 45 اور شکیب الحسن نے 43 رنز بنائے اور پاکستان کو 205 رنز کا ہدف دیا۔ 

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد وسیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی اوپنرز نے اچھا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے نصف سینچریاں سکور کیں۔ فخز زمان نے 81 رنز بنائے جب کہ عبداللہ شفیق نے 68 رنز بنائے۔

پاکستان نے آج کے میچ کے لیے تین تبدیلیاں کی تھیں۔ امام الحق، محمد نواز اور شاداب خان کی جگہ فخز زمان، اسامہ میر اور سلمان علی آغا کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

بنگلہ دیش کو ہرانے کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار ضرور ہیں. مگر پاکستان کے ہاتھ میں نہیں۔ پاکستان کو اپنے آخری دو میچ اچھے رن ریٹ سے جیتنا لازمی ہے. اور امید کرنی ہے کہ دیگر ٹیمز اپنے میچ ہاریں۔ تب ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہو پائے گی۔

2 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.