سہانا خان اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہیں، انہیں زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ میں دیکھا جائے گا۔
اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) کیلئے پہلی فلم کے ریلیز ہونے سے قبل ہی کہا جا رہا ہے. کہ سہانا نے اپنی پہلی تھیٹر فلم بھی سائن کرلی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے. کہ سہانا اپنے والد شاہ رخ کے ساتھ ہی پہلی فلم کریں گے۔
شاہ رخ خان ممکنہ طور پر اپنی بیٹی کی پہلی فلم پروڈیوس کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی سپر ہٹ فلم ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کے ساتھ سہانا کی فلم تیار کریں گے۔