سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

1
1
سونے کی قيمت ميں اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 97 ہزار 700 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 496 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر کم ہوئی ہے۔

عالمی صرافہ میں ایک اونس سونے کی مالیت ایک ہزار 819 ڈالر ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.