سابق اسکواش چیمپئن جان شیرخان کے علاج کیلئے 1 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اسکواش کے سابق ورلڈ چیمپیئن جان شیر خان کے علاج کیلئے ایک کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی دے۔
جان شیر خان مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ اور وزارت بین الصوبائی امور نے ان کے علاج کیلئے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے ۔مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں پاسکو کو 3900 روپے فی من کے حساب سے 18 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف دے دیا گیا۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ گندم کے صحیح استعمال۔ گندم ذخیرہ کرنے اور چارے کے طور پر استعما ل کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
اس کمیٹی سے کہا۔ جائے کہ وہ گندم کے درست استعمال پر پندرہ دن میں رپورٹ پیش کرے۔