سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل اور شوہر مفتی انس کے ہمراہ نامور اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ’ہدایت کا ذریعہ‘ قرار دے دیا۔
اکتوبر 2020 میں شوبز کو چھوڑ کر مذہب کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔
انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’طارق جمیل‘ رکھا تھا، اس حوالے سے ثنا خان کا کہنا تھا. کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کے لیے ایک ایسا نام چاہتی تھیں. جو دین داری اور دیانت داری کی علامت ہو۔
اب حال ہی میں ثنا خان نے اپنے. بیٹے اور شوہر کے ہمراہ نامور اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ملاقات کی ویڈیو شئیر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے. کہ وہ اپنے بیٹے کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروا رہی ہیں، مولانا طارق جمیل ثنا خان کے بیٹے. کو گود میں کے کر پیار کررہے ہیں۔
جونئیر طارق جمیل
ثنا خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’جونئیر طارق جمیل کی سینئر. طارق جمیل سے ملاقات‘۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’مولانا کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتا ہے، وہ اندر اور باہر سے خوبصورت انسان ہیں۔‘
ثنا خان نے لکھا کہ ’مولانا طارق جمیل مجھ سمیت کئی لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنے ہیں، اللہ ان کو سلامت رکھے اور صحت عطا فرمائے، مولانا نے ہمیشہ مجھے بیٹی کہا. اور اپنے حکمت بھرے الفاظ سے مجھے بہت زیادہ صبر دیا ہے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’لوگ آپ کو توڑنے کی کوشش کریں گے. اور آپ کو اپنے. مفاد کی خاطر آپ کو نشانہ بنائیں گے لیکن ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا اور یہ اللہ کی طرف سے بھی ایک امتحان ہے‘۔
یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل مولانا طارق جمیل نے نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا. کہ ’ ثنا اور. مولانا انس کی شادی کا ذریعہ اللہ نے مجھے بنایا تھا، اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل رکھنے سے پہلے. ثنا نے مجھ سے پوچھا تھا جس پر میں نے انہیں جواباً کہا کہ ضرور رکھو یہ تو خوشی کی بات ہے۔’
ثنا خان نے حیران کن طور پر اچانک اکتوبر 2020 میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں نومبر 2020 میں انہوں نے مذہبی اسکالر مفتی انس سے شادی کرلی تھی۔
ہمیشہ حجاب اور پردے میں
شادی کے بعد ثنا خان کو ہمیشہ حجاب اور پردے میں دیکھا گیا. اور وہ پردے .کے ساتھ ہی اپنے شوہر کے ہمراہ ویڈیوز .اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ثنا خان نے بولی وڈ فلمز ’ہلہ بول، جے ہو، وجہ تم ہو اور ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ سمیت دیگر فلموں میں کام کیا تھا۔
انہوں نے ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس، خطروں کے کھلاڑی، کامیڈی نائٹس بچاؤ، انٹرٹینمنٹ رات، جھلک دکھلا جا 7 اور کچن چیمپئن میں بھی حصہ لیا تھا۔
شوبز چھوڑنے اور شادی کے بعد انہوں نے شوہر کے ہمراہ عمرے. اور حج کی سعادت بھی حاصل کی. جب کہ وہ شوہر کے ہمراہ مختلف مواقع پر. حجاب کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔