حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

حارث رؤف
حاث رؤف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔

اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیا۔

حارث کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی رینک سے نوازا۔

اس سے قبل بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے  اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد آئی جی بلوچستان پولیس آفس کوئٹہ میں ہوا تھا جس میں نسیم شاہ کو باضابطہ طور پر پولیس کی وردی پہنائی گئی اور رینکس بھی لگائے گئے تھے۔

5 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.