مِس جاپان 2024ء کا ٹائٹل جیتنے والی 26 سالہ ماڈل کیرولینا شینو نے اپنا ٹائٹل واپس کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ مِس جاپان 2024ء کا ٹائٹل یوکرین میں پیدا ہونے والی خاتون ماڈل کو دیے. جانے پر یہ معاملہ متنازع بن گیا تھا. تاہم اب اسی دوران ایک اور تنازع سامنے آنے کے بعد کیرولینا شینو اپنا ٹائٹل واپس کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق مِس جاپان کیرولینا شینو کے ایک شادی شدہ ڈاکٹر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ان پر تنقید مزید تیز کردی گئی تھی۔
یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد کیرولینا شینو نے سوشل میڈیا پر لکھا. کہ مجھے سپورٹ کرنے والوں کو دھوکا. دینے پر مجھے واقعی افسوس ہے، میں یہ بات ڈر اور گھبراہٹ کے باعث چھپائی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مِس جاپان ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے. کہ کیرولینا شینو کی جانب سے مقابلے کے ججوں اور اسپانسرز سے معذرت اور اپنا ترک کرنے کی درخواست قبول کرلی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مِس کنٹری کا ٹائٹل باقی سال کے لیے خالی رہے گا۔