بھارت پاک کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے پر غور

بھارت اور پاکستان کی حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیئن کرکٹ کونسل کے تمام ایونٹس سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کے مطابق وہ اس سلسلے میں بھارتی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

بھارتی میڈیا نے انڈين کرکٹ بورڈ کے حکام کے حوالے سے یہ خبریں شائع کی ہیں کہ چونکہ فی الوقت ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی). کے سربراہ پاکستان کے ایک وزیر ہیں، اس لیے اس نے اس کے کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

بھارت کے معروف میڈيا ادارے انڈین ایکسپریس، اور دیگر اداروں نے بھی لکھا ہے. کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے حکام نے اس سلسلے میں ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے. کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز. ایشیا کپ. اور ستمبر میں ہونے والے دو سالہ مینز ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر داخلہ

واضح رہے کہ فی الوقت اے سی سی کے سربراہ پاکستان کے. وزیر داخلہ محسن نقوی ہیں، جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بھی چیئرمین ہیں۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے. کہ بھارتی بورڈ کا یہ فیصلہ "پاکستان کرکٹ کو تنہا” کرنے کے اقدام کا ایک حصہ ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے بتایا، "بھارتی ٹیم ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی، جس کا اہتمام اے سی سی نے کیا ہو. اور جس کا سربراہ پاکستانی وزیر ہو۔ یہ قومی جذبے کی بات ہے۔”

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.