بچوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ ملنے پر بسمہ معروف ایشین گیمز سے دستبردار

بسمہ

ایشین گیمز میں بچوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ ملنے پر سابق کپتان بسمہ معروف ایونٹ سے دستبردار ہو گئیں۔

ماضی میں کئی ٹورنامنٹس میں بسمہ معروف اپنی بیٹی کے ساتھ نظر آتی رہی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

ایشین گیمز سے قبل پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف یکم سے 14 ستمبر تک سیریز کھیلے گی۔

انوشے ناصر اور شوال ذوالفقار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے. جبکہ ڈیانا بیگ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اسکواڈ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، عروب شاہ اور ام ہانی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے. کہ بسمہ معروف ایشین گیمز کے قواعد کے تحت اپنے بچوں کو کھلاڑیوں کے ساتھ رکھنے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ عائشہ نسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو منظور کر لیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.