بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے نویں جماعت کے سائنس اور جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات ۲۰۲۵ کے نتائج کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔

کراچی: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے سالانہ امتحانات ۲۰۲۵ء برائے جماعت نہم کے سائنس اور جنرل گروپ، ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ و طالبات کے نتائج کا رسمی اعلان کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ۲۰۲۵ء کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ اور رزلٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ طلبہ و طالبات اپنے نتائج بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر چیک کر سکتے ہیں۔

سائنس گروپ

انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق سائنس گروپ میں کل ایک لاکھ ۷۷ ہزار ۶۶۰ طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے ایک لاکھ ۷۵ ہزار ۵۱۱ نے امتحانات میں شرکت کی، جبکہ ۲ ہزار ۱۴۹ امیدوار غیر حاضر رہے۔ امتحاناتنے والوں میں سے ایک لاکھ ۳۷ ہزار ۳۵۰ طلبہ و طالبات تمام پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق:

  • ۶ پرچوں میں کامیاب: ۱۸ ہزار ۱۸۵
  • ۵ پرچوں میں کامیاب: ۷ ہزار ۶۹۰
  • ۴ پرچوں میں کامیاب: ۴ ہزار ۳۹۸
  • ۳ پرچوں میں کامیاب: ۲ ہزار ۴۶۲
  • ۲ پرچوں میں کامیاب: ۱ ہزار ۳۳۸
  • ۱ پرچے میں کامیاب: ۱ ہزار ۳۷۵

سائنس گروپ کا مجموعی کامیابی کا تناسب ۷۸.۲۶ فیصد رہا۔

جنرل گروپ (ریگولر)

جنرل گروپ ریگولر میں ۱۵ ہزار ۹۵۴ امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، جن میں سے ۱۴ ہزار ۹۸۴ نے امتحان دیا اور ۹۷۰ غیر حاضر رہے۔
کامیابی کی تفصیل:

  • ۶ پرچوں میں کامیاب: ۲ ہزار ۲۰۴
  • ۵ پرچوں میں کامیاب: ۵ ہزار ۸۸۶
  • ۴ پرچوں میں کامیاب: ۹۸۶
  • ۳ پرچوں میں کامیاب: ۵۱۲
  • ۲ پرچوں میں کامیاب: ۲۹۲
  • ۱ پرچے میں کامیاب: ۱۶۶

ریگولر جنرل گروپ کا کامیابی کا تناسب ۵۷.۱۷ فیصد رہا۔

جنرل گروپ (پرائیویٹ)

پرائیویٹ جنرل گروپ میں ۵ ہزار ۴۶ امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے ۴ ہزار ۶۸۹ نے امتحان دیا اور ۳۵۷ غیر حاضر رہے۔

کامیابی کی تفصیل:

  • ۷ پرچوں میں کامیاب: ۲ ہزار ۲۶۳
  • ۶ پرچوں میں کامیاب: ۱ ہزار ۱۲۶
  • ۵ پرچوں میں کامیاب: ۵۳۹
  • ۴ پرچوں میں کامیاب: ۳۰۹
  • ۳ پرچوں میں کامیاب: ۱۶۶
  • ۲ پرچوں میں کامیاب: ۹۰
  • ۱ پرچے میں کامیاب: ۱۱۴

پرائیویٹ جنرل گروپ کا کامیابی کا تناسب ۴۸.۲۶ فیصد رہا۔
ریگولر اور پرائیویٹ دونوں کو ملا کر جنرل گروپ کا مجموعی کامیابی کا تناسب ۵۴.۳۸ فیصد رہا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.