بھارتی گلوکار اور گیت نگار آدیتا پریتک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر .کے ساتھ ڈیٹنگ کی زیر گردش خبروں پر بادشاہ نے بالآخر ردعمل دے دیا۔
بھارتی گلوکار کی کچھ عرصے سے. پاکستانی اداکارہ کے ساتھ تعلق کی خبریں سامنے آرہی ہیں، چند روز قبل دونوں کو ایک کنسرٹ میں گلے ملتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ہانیہ عامر نے گزشتہ دنوں بادشاہ کے کنسرٹ میں شرکت کی اور گلوکار کے ساتھ ایک کلپ انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیا تھا۔
بھارتی میڈیا تسلسل کے ساتھ بادشاہ. اور ہانیہ عامر کے درمیان. گفتگو اور تعلق کی خبریں رپورٹ کررہا ہے، بھارتی گلوکار نے ان پر ردعمل دیا اور ان کی تردید کی۔
اچھی دوست
بادشاہ نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر میری ایک بہت ہی اچھی دوست ہے، جس کے ساتھ میرا تعلق بہت اچھا ہے، ہم جب بھی ملتے ہیں بہت زیادہ ہنسی مزاق کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بس اتنا ہی ہے، وہ اپنی اور میں اپنی زندگی. میں خوش ہوں، ہمارے تعلق کی اکثر لوگ غلط تشریح کرتے ہیں. اور وہی دیکھتے ہیں، جس پر یقین کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے. کہ بادشاہ نے 2012ء میں جیسمین مسیح سے شادی کی تھی، ان کی ایک بیٹی 2017ء میں پیدا ہوئی. جبکہ جوڑے نے 2020ء میں علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
ہانیہ عامر سے قبل بادشاہ اور اداکارہ. مرونال ٹھاکر کی ڈیٹنگ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، جس کی بالواسطہ تردید کی گئی۔