ایپل کے بانی اسٹیو جابز کی گندمی رنگ کی چپل 2 لاکھ 18 ہزار 750 ڈالر (4 کروڑ 86 لاکھ 14 ہزار روپے) میں فروخت ہوگئی۔
آکشن کمپنی کے مطابق چپل کی نیلامی 11 نومبر سے 13 نومبر کے دوران براہ راست نشر کی گئی۔
نیلام گھر نے چپلیں فروخت کیلئے۔ پیش کی تو اس کے ساتھ درج کیا کہ یہ چپلوں کی جوڑی 1970 سے 1980 کے دوران اسٹیو جابز کے زیراستعمال رہی۔
ان چپلوں کی متعدد نمائشوں میں رونمائی کی جاچکی ہے۔ 2017 میں سلون ڈیل موبائل (اٹلی)، رامز (جرمنی)، آئی ایم ایم کون (نیویارک) وغیرہ میں۔ اسٹیو جابز کی چپلوں کی نمائش ۔کی جاچکی ہے۔
اسٹیو جابز کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی کوئی چیز اس لیے نہیں خریدی۔ کہ وہ دوسروں سے الگ نظر آئیں، یہ چپلیں ان کی یونیفارم کا حصہ تھیں، صبح اٹھ کر وہ کپڑے اور جوتے پہننے کا سوچنے کے بجائے کام کا سوچتے تھے۔