ماضی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کرنے والی اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ وہ ایسے ایوارڈز کی تقریب میں اس لیے بھی نہیں جاتیں، کیوں کہ وہاں جانے کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہوتا۔
سونیا حسین 2021 میں لکس اسٹائل کی ایوارڈز کی نامزدگیوں پر اظہار افسوس کر چکی ہیں، اس وقت انہوں نے اپنے ڈرامے مقبول ڈرامے ’سراب‘ کو ایک بھی. نامزدگی نہ ملنے پر سونیا حسین نے انسٹاگرام اسٹوریز میں برہمی کا اظہار کیا تھا۔
اس وقت سونیا حسین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے. اسٹوریز میں لکھا تھا کہ وہ اس بات سے افسردہ ہیں. کہ ’سراب‘ جیسے ڈرامے کو ایوارڈ کے لیے. ایک بھی نامزدگی نہیں ملی۔
علاوہ ازیں وہ دوسرے مواقع پر بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر تنقید کرتی دکھائی دی تھیں۔
ان کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات بھی وقتاً فوقتاً لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر تنقید کرتے دکھائی دیتے. ہیں اور سال 2023 کی نامزدگیوں پر بھی بعض. شخصیات نے تنقید کی تھی۔
ایوارڈز کی تقریب
رواں برس کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوئی تھی. اور اس بار سونیا حسین کو ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی کیا گیا تھا. لیکن اس کے باوجود وہ ایوارڈز تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔
ایوارڈز تقریب میں شرکت نہ کرنے کے بعد سونیا. حسین نے حال ہی میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام .’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایسے ایوارڈز میں شرکت. نہ کرنے پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے ایوارڈز تقریب میں اداکاراؤں کے لباس اور فیشن پر تنقید کے حوالے سے کہا کہ لوگوں کے اعتراضات فضول ہیں، ہر کسی کی اپنی مرضی ہے. کہ وہ کس طرح کا اسٹائل اور فیشن کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ لکس اسٹائل ایوارڈز ہوتا ہے. کہ اسٹائل اور فیشن کے لیے ہے، اس لیے ہر کوئی اپنی اپنی مرضی کے مطابق فیشن اور لباس کرتا ہے۔
سونیا حسین کا کہنا تھا. کہ ایوارڈز تقریب میں منفرد لباس، فیشن اور اسٹائل کرنے والے ہر اداکار اور. اداکارہ کی اپنی مرضی ہوتی ہے، اس لیے جسے جو چیز اچھی لگتی ہے، وہ وہی کرتا ہے اور ان پر اعتراضات فضول ہوتے ہیں۔