ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت کی نئی کمپنی کے قیام کا اعلان کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نئی کمپنی ایکس اے ون کی ویب سائٹ اور ٹیم گزشتہ روز متعارف کرائی گئی، 12 رکنی ٹیم کی قیادت ایلون مسک خود کریں گے۔
اس کمپنی کا مؤقف ہے کہ ٹوئٹر، ٹیسلا اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ مشن کی جانب بڑھا جائے گا۔
کمپنی کا مؤقف ہے کہ اس کا مقصد کائنات کی اصل نوعیت کو سمجھنا ہے۔