ہالی ووڈ اداکار کیون کوسٹنر نے عدالت میں اپنی اہلیہ کرسٹین پر الزام عائد کیا ہے. کہ انہوں نے طلاق کے اخراجات کیلئے میرا کریڈٹ کارڈ بغیر اجازت استعمال کیا۔
کیون کوسٹنر اور کرسٹین آج کل طلاق کے قانونی مراحل سے گزر رہے ہیں. انہوں نے یکم مئی کو طلاق کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
کیون کا کہنا تھا کہ کرسٹین نے ان کے بینک سے 95 ہزار ڈالر کی رقم نکالی. تاکہ طلاق کروانے والے وکلاء کو فیس کی ادائیگی کی جاسکے۔
حال ہی میں یہ اطلاعات بھی تھیں کہ وہ کیون کرسٹین کو گھر خالی کرنے کا کہہ رہے ہیں. لیکن وہ مان نہیں رہیں۔
شادی کے وقت قانونی کاغذات میں یہ طے ہوا تھا کہ اگر بات طلاق تک پہنچی تو کرسٹین کو طلاق کی درخواست دائر ہونے کے 30 روز میں گھر خالی کرنا ہوگا۔
دونوں کی شادی ستمبر 2004 میں ہوئی تھی، 18 سالہ شادی میں ان کے یہاں دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔