انڈین کرکٹ ٹیم اپنی جرسی کے سپانسر اور ’358 کروڑ کی ڈیل‘ سے کیوں محروم ہو گئی؟

ٹیم

ایشیا کپ شروع ہونے سے دو ہفتے قبل انڈین کرکٹ ٹیم نے اپنے مرکزی سپانسر ڈریم الیون سے راہیں جدا کر لی ہیں اور اب کرکٹ بورڈ کو فوراً نئے سپانسر کی تلاش ہے۔

انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سیکیا. نے انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا ہے. کہ پارلیمنٹ کی طرف سے. ’پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بِل 2025‘ کی منظوری کے بعد بی سی سی آئی اور ڈریم الیون کا تعلق ختم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے. کہ ’بی سی سی آئی کی طرف سے یہ یقینی بنایا جائے گا. کہ مستقبل میں ایسی کسی کمپنی سے کوئی تعلق نہ رکھا جائے۔‘

ادھر ڈریم الیون نے 22 اگست کو اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اس کی طرف سے ایسی تمام آن لائن گیمز ختم کر دی گئی ہیں. جن میں پیسوں کا لین دین ہوتا ہے۔

انڈیا کے مقامی میڈیا کے مطابق ڈریم الیون کو جولائی 2023 کے دوران انڈین کرکٹ ٹیم کا مرکزی سپانسر بنایا گیا. تھا جس کے عوض کمپنی نے. 2023 سے 2026 تک کے لیے. انڈین کرکٹ بورڈ. کے ساتھ قریب 358 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.