
کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ دانت منھ کے علاوہ بھی چہرے کے کسی حصے میں نظر آ سکتے ہیں۔ حال ہی میں انڈیا کے شہر پٹنہ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے. جس میں ایک مریض کی دائیں آنکھ میں ان کا بڑھا ہوا دانت پایا گیا تھا۔
مریض کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اسے طبی سائنس کے غیرمعمولی ترین کیسز میں سے ایک سمجھتے ہیں۔
مریض کی آنکھ سے دانت نکالنے کے لیے. 11 اگست کو ان کا آپریشن کیا گیا. اور وہ اب صحت مند ہیں۔ بی بی سی نے اس معاملے کو سمجھنے کے لیے. مریض اور ان کے آپریشن میں شامل ڈاکٹروں سے بات کی ہے۔
اس رپورٹ میں ہم نے ہسپتال کی رازداری کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مریض کا نام تبدیل کر دیا ہے۔
خون
رمیش کمار (فرضی نام ) بہار کے ضلع سیوان کے رہنے والے ہیں۔ 42 سالہ رمیش نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے اوپری دانت میں سے ایک کے قریب سے خون بہنے کی شکایت کی تھی۔
گاؤں میں رہنے والے رمیش نے مقامی ڈاکٹر سے مشورہ کیا. تو ڈاکٹر نے ان کا علاج شروع کیا. جس کے بعد دسمبر 2024 تک رمیش مکمل طور پر صحت مند ہو گئے۔
تاہم مارچ 2025 میں رمیش نے محسوس کیا کہ ان کی دائیں آنکھ اور دانتوں کے درمیان،’ یعنی اس کے گالوں پر ایک گانٹھ ابھر آئی ہے۔
رمیش نے پھر ایک مقامی ڈاکٹر سے مشورہ کیا. اور اس بار ڈاکٹر نے رمیش کو مشورہ دیا. کہ وہ پٹنہ جا کر ڈاکٹر کو چیک کروائیں۔