قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا انگلینڈ ایسی ہی دلیرانہ کرکٹ کھیلے گا۔
لمحہ با لمحہ- قومی خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- تجارتی خبریں
- کھیلوں کی خبریں
- انٹرٹینمنٹ
- صحت
- دلچسپ و عجیب
- خاص رپورٹ
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا انگلینڈ ایسی ہی دلیرانہ کرکٹ کھیلے گا۔
راولپنڈی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ ایسا ٹارگٹ ملنے کے بعد ہدف کی طرف جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے جو دلیرانہ فیصلہ کیا، میں نے آج تک ایسا نہیں دیکھا، مہمان ٹیم پنڈی ٹیسٹ جیتنے کی مستحق تھی۔
جيت کے مستحق
قومی وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ پنڈی ٹیسٹ کی پچ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سازگار نہیں تھی، دراصل پچ ایسی تھی ہی نہیں کہ جس سے کسی کو سپورٹ مل سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی پچ کو ٹیسٹ کرکٹ کے لائق نہیں سمجھتا، اُمید کرتے ہیں پچیں سیریز میں مختلف ہوں گی۔
محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ ہم ۔نے اپنے طریقے سےکھیلنے کی کوشش کی لیکن۔ انگلینڈ بہادری سے میچ لے گیا، پاکستان کے پاس ابھی بھی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل۔ میں پہنچنے کا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ زاہد محمود نے اچھی بولنگ کی لیکن مہمان ٹیم نے اُمید سے زیادہ اچھا کھیلا، انگلینڈ مختلف کرکٹ دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ پاکستان ایک دم اپنی کرکٹ تبدیل نہیں کر سکتا۔ مہمان ٹیم جیسی بیٹنگ چاہیے۔ تو پاکستان کو بہت بڑے فیصلے کرنے پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعود شکیل نے ڈیبیو پر بہت اچھا کھیلا۔ پاکستان کے بولرز میں انجری کے مسائل چل رہے ہیں، ٹیم مینجمنٹ پلان بناتی ہے، رائے اپنی ضرور دیتا ہوں۔