امریکا میں بزرگ خاتون نے تعریفیں کرتے ہوئے 101 ڈالر کی سلامی دی، ندا یاسر رو پڑیں

مارننگ شو میزبان ندا یاسر کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بتاتی سنائی دیتی ہیں کہ ایک بار جب وہ امریکا گئیں تو وہاں ایک پاکستانی بزرگ خاتون نے ان کی اور ان کے شو کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں 101 امریکی ڈالر کی سلامی دی۔

ندا یاسر کی وائرل ہونے والی مذکورہ کلپ چند ماہ پرانی ہے، جسے ٹی وی چینل کے یوٹیوب پر دوبارہ شیئر کیا گیا، جس میں انہوں نے دیار غیر میں رہنے والے خاندانوں اور خصوصی طور پر خواتین کی مشکلات کا ذکر کیا تھا۔

مذکورہ پروگرام کی وائرل ہونے والی ایک کلپ میں مارننگ شو میزبان بتاتی ہیں. کہ ایک بار جب وہ امریکی شہر شکاگو گئیں. تو وہاں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ساڑھے تین سو لوگ آئے۔

ٹی وی میزبان کے مطابق مذکورہ پروگرام میں شریک ایک بزرگ خاتون ان کے پاس آئیں. اور ان کے شور اور ان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ بلکل اکیلی ہیں، وہ ان کا شو دیکھ کر خوش ہوتی ہیں، ان کے پاس ان کے شو دیکھنے کے علاوہ کوئی ساتھی نہیں۔

ندا یاسر نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ بزرگ خاتون نے انہیں دعائیں دیں اور ساتھ ہی انہیں 101 امریکی ڈالر کی سلامیاں بھی دیں۔

گھر میں اکیلی

ان کے مطابق مذکورہ خاتون بڑی عمر کی تھیں، ان کے بچے ملازمت پر چلے جاتے ہوں گے، اس لیے وہ گھر میں اکیلی ہوتی ہوں گی، انہوں نے میزبان کو کہا کہ وہ ان کی تنہائی دور کرتی ہیں۔

ندا یاسر نے آبدیدہ ہوتے ہوئے دعویٰ کیا. کہ بزرگ خاتون نے جب انہیں گلے لگایا. تو خاتون کے آنکھوں میں آنسوں آگئے. اور وہ انہیں کہنے لگیں. کہ وہ ان سے بہت پیار کرتی ہیں۔

ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو پھر بھی خواتین کے پاس ان کی رشتے دار عورتیں آ جاتی ہیں، انہیں سہارا مل جاتا ہے لیکن دیار غیر میں کوئی کسی کا نہیں ہوتا، وہاں تنہائی ہوتی ہے، وہاں ان کے شو کو دیکھا جاتا ہے اور خصوصی طور پر بزرگ خواتین انہیں دعائیں دیتی ہیں۔

ندا یاسر کا کہنا ہے. کہ امریکا جاکر جب انہوں نے بزرگ خواتین کو روتے ہوئے. دیکھا اور اپنے شو کی تعریفیں کرتے سنا تو انہیں اپنے مارننگ شو کی قدر ہوئی. اور انہیں بھی رونا آگیا۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.