اسلام آباد: مبینہ زیادتی کا ملزم چینی باشندہ گرفتار

چینی باشندہ
چينی باشندہ پوليس کی حراست ميں

اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں نوجوان لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں چینی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے۔ کہ ملزم کا موبائل فون اور پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ چینی کمپنی میں بطور ملازم کام کرتی ہے۔ اور کمپنی کے مالک نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس ایف آئی آر میں لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے مجھے ڈرایا اور کسی کو بتانے پر نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرالیا ہے۔ جبکہ لڑکی اور ملزم کا ڈی این اے بھی لے لیا گیا ہے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.