اسلام آباد کسٹمز نے اسمگل شدہ ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز کی کھیپ پکڑلی۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں کہا گیا. کہ کسٹمز نے گولڑہ موڑ پر کارروائی کی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑلی۔
اعلامیے کے مطابق کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے ناکہ بندی کی، جس کے دوران 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران کسٹمز حکام نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔