نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بھائی انتقال کرگئے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر صبا قمر نے ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘ تحریر کیا۔
بعدازاں انکے کی منیجر مشال چیمہ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر صبا قمر کے پیغام کی تصدیق کی۔
مشال چیمہ نے تحریر کیا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ مجھے یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ آج صبح صبا قمر کے بھائی انتقال کرگئے ہیں۔
انہوں نے مداحوں سے صبا قمر کے بھائی کے لیے دعا مغفرت کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ صبا قمر اپنے بھائی کو منا کہہ کر پکارتی تھیں۔