عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو تقریباً 1 ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو قرض کی رقم منتقل کر دی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے۔ کہ الحمداللّٰہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ سہولت کی منظوری دے دی، ہمیں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم کا متعدد مشکل فیصلے لینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصنوعات مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پاکستان کے خلاف سازش ناکام ہوگئی، آئی ایم ایف نے اپنا پروگرام بحال کردیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ کیا فائدہ ہوا۔ پی ٹی آئی کو ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے کا؟ کیا یہ ہے ملک سے محبت؟ کیا یہ ہے ریاستِ مدینہ؟
وفاقی وزیر منصوبہ بندی۔ و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے پروگرام کی منظوری دے دی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غدارانہ عمل کے باوجود آئی ایم ایف نے پروگرام کی منظوری دی۔