یوٹیوب نے پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو ایک پیڈ ممبرشپ ہے اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے۔
کراچی میں یوٹیوب کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ ایک نئی میوزک سٹریمنگ ایپ ہے۔
یوٹیوب پریمیم میں اشتہارات کے بغیر اور تسلسل کے ساتھ دیکھنے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھنا، اپنے پسندیدہ شوز اور کنٹنٹ کری ایٹرز کے ڈاؤن لوڈز سے لطف اندوز ہونا شامل ہے چاہے صارف طویل پرواز پر ہو یا محدوسائل کا سامنا کر رہا ہو۔
یوٹیوب پریمیم میں یوٹیوب میوزک پریمیم بھی شامل ہے. جو یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے۔
اشتہارات کے بغیر تجربہ
یوٹیوب پریمیم 479 روپے میں دستیاب ہے اور لاکھوں یوٹیوب ویڈیوز کے لیے بیک گراؤنڈ پلے اور آف لائن ڈاؤن لوڈز کے ساتھ اشتہارات کے بغیر تجربہ پیش کرتے ہوئے پریمیم کی ممبرشپ بھی شامل ہے۔
ناظرین پریمیم فیملی پلان کے لیے بھی سائن اپ کر سکتے ہیں. جوصرف 899 روپے میں دستیاب ہے. جس سے وہ اپنے پریمیم ممبرشپ کو اپنے گھر کے پانچ دیگر افراد تک شیئر کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب پریمیم صرف 299 روپے میں دستیاب ہے. اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر موسیقی، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے. جبکہ میوزیک فیملی پلان صرف 479 میں دستیاب ہے۔
اہل طلبا پریمیم سٹوڈنٹ پلان کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں. جو ویب اور اینڈرائیڈ پر صرف 329 روپے میں اور میوزک پریمیم سٹوڈنٹ پلان صرف 149 روپے میں دستیاب ہے۔
یوٹیوب میوزک، ایک نئی اختراع اور موسیقی کے لیے تیار کردہ ایپ اور ویب پلیئر ہے. جس میں آفیشل گانوں، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ یوٹیوب کا ریمکس، لائیو پرفارمنس، کور اور ویڈیوز کی زبردست کیٹلاگ شامل ہیں۔
یوٹیوب میوزک کے ذریعے، صارفین تازہ ترین ہٹس سن سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ گانے تلاش کر سکتے ہیں، موسیقی کی دنیا سے وابستہ رہ سکتے ہیں. اور اپنے آلات پر لطف اندوز ہونے کے لیے بہت سارا نیا میوزک دریافت کر سکتے ہیں۔