دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کانٹینٹ کریئیٹرز کی سہولت کے لیے ویڈیو ایپلی کیشن متعارف کرادی، جو کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز سے لیس ہوگی۔
یوٹیوب نے 21 ستمبر کو اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا. کہ صارفین اب ’یوٹیوب کریئیٹ‘ نامی ایپلی کیشن کے ذریعے ویڈیوز کو. با آسانی ایڈٹ کر سکیں گے۔
مذکورہ ویڈیو کو ابتدائی طور پر. امریکا سمیت 8 ممالک میں پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
’یوٹیوب کریئیٹ‘ نامی ویڈیو ایڈٹ ایپلی کیشن کو. پاکستان سمیت درجنوں ممالک میں فوری طور پر متعارف نہیں کرایا گیا، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ چند ماہ کے دوران دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مذکورہ ویڈیو ایپلی کیشن کی سب سے اہم بات یہ ہے. کہ وہ مصنوعی ذہانت سے لیس ہوگی اور مواد تیار کرنے والے افراد اے آئی ویڈیوز اور تصاویر کا بھی استعمال کر سکیں گے۔
صارفین کی سہولت
مذکورہ ویڈیو ایپلی کیشن پر رائلٹی فری لاتعداد میوزک بھی دستیاب ہوگی. اور صارفین کی سہولت کے لیے اس میں موسیقی سمیت گانوں کو تلاش کرنے کے فیچر کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
مذکورہ ایپ کے ذریعے مواد تیار کرنے والے افراد آڈیو مکسنگ، مکسنگ، مصنوعی ذہانت کی مدد سے. بیک گراؤنڈ تیار کرنے سمیت بعض تصاویر اور ویڈیوز بھی مصنوعی طریقے سے بنا سکیں گے۔
مذکورہ ایپلی کیشن کو براہ راست یوٹیوب شارٹس سے جوڑا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین اپنی ایڈٹ شدہ ویڈیوز کو براہ راست اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کر سکیں گے۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ ویڈیو ایپلی کیشن سے. عام ویڈیو ایڈٹ کرکے انہیں. یوٹیوب پر شیئر کیے. بغیر ہی ڈاؤن لوڈ کرکے کسی دوسرے پلیٹ فارم پر شیئر کیا جا سکے گا یا نہیں؟
امکان ہے کہ ویڈیو ایڈٹ ایپلی کیشن میں ویڈیو کو یوٹیوب پر شیئر کیے بغیر ہی ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
یوٹیوب کی ویڈیو ایڈٹ ایپلی. کیشن کو مواد تیار. کرنے والے افراد کی جانب سے سراہا جا رہا ہے. اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سے یوٹیوب شارٹس پر زیادہ مواد اپ لوڈ کیا جانے لگے گا۔
اس وقت یوٹیوب شارٹس کی ویڈیوز یومیہ 70 ارب بار دیکھی جاتی ہیں. اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔