ہمارے بارے میں:
ہماری دنیا ایک الیکٹرانک نیوز میڈیا آؤٹ لیٹ ہے جو اپنے اردو زبان کے سامعین کو قومی اور بین الاقوامی خبروں کی جامع کوریج فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جس میں سیاست، معیشت، ثقافت، کھیل اور قومی سلامتی جیسے اہم موضوعات کی خبريں اور معلومات فراہم کی جاتی ہے – ہماری دنيا ايسا ڈیجیٹل مواد تیار کرتا ہے جو ویب، موبائل فون اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے قابل رسائی ہو
مقاصد:
ہماری دنیا عالمی سامعین کے لیے درست، متوازن اور جامع رپورٹنگ، پروگرامنگ، آن لائن اور سوشل میڈیا مواد تیار کرکے اپنے مشن کو آگے بڑھاتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جن کی روایتی میڈیا آؤٹ لیٹس تک رسائی نہیں ہے۔ ہماری دنیا ان تمام لوگوں کے لیے معلومات کا ایک طاقتور اور قابل اعتماد ذریعہ ہے جو آزادی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔
بنيادی اصول:
ہماری دنیا خبروں کے مستقل طور پر قابل اعتماد اور مستند ذریعہ کے طور پر کام کرے گی۔
ہماری ویب سائٹ پر خبریں درست، معروضی اور جامع ہوں گی۔
ہماری دنیا اپنی ویب سائٹ پر ذمہ دارانہ گفتگو اور رائے بھی پیش کرے گی۔
درستگی اور توازن ہماری دنیا کی اولین ترجیحات ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہماری رپورٹنگ میں درستگی کو رفتار پر ترجیح دی جائے۔