کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے. کہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد کیا۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈین شہری اگلے الیکشن میں حقیقی انتخاب کے مستحق ہیں، ’اندرونی لڑائیوں‘ کی وجہ سے وہ اگلے الیکشن میں لبرلز کے لیڈر نہیں بن سکتے۔