کینیڈا کے تین شہر رہائش کے لیے دنیا کے 10 بہترین شہروں میں شامل: لوگ یہاں رہنا کیوں پسند کرتے ہیں؟

عموماً یورپی اور سکینڈینیوین ممالک کا شمار دنیا کے صحت مند ترین یا بچوں کی پرورش کے لیے بہترین ممالک میں ہوتا ہے لیکن ان سب میں کینیڈا بھی اب خاموشی سے ایک ایسے ملک کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے ذریعہ کیے گئے. تازہ ترین قابل رہائش شہروں کی فہرست میں کینیڈا کے تین شہروں کو ٹاپ 10 شہروں میں شامل کیا ہے۔ یہ تعداد کسی بھی دوسرے ملک کے شہروں سے زیادہ ہے۔

اس فہرست میں شامل کینیڈا کے تین شہروں میں وینکوور .(پانچویں نمبر پر)، کیلگری (ساتویں نمبر پر) اور ٹورنٹو (نویں نمبر پر) شامل ہیں۔ ان شہروں کی درجہ بندی بہترین صحت اور تعلیم کی سہولیات کے اعتبار سے کی گئی ہے۔

یہ معیار زندگی کو بہتر بنانے کے عوامل کینیڈین شہریوں کو اپنے جانب متوجہ کرتے ہیں. جو اپنی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی تعریف کرتے ہیں۔

وینکوور

وینکوور کی رہائشی سمانتھا فالک کہتی ہیں کہ ’ہماری ترقی پسند سیاست اور عالمی صحت کی دیکھ بھال کینیڈا کو رہنے کے لیے ایک شاندار جگہ بناتی ہے۔‘

’میں ایک ایسے ملک میں رہنے کا تصور نہیں کر سکتی. جہاں مجھے ڈاکٹر سے ملنے یا اپنے بچے کو ہسپتال لے جانے کے بارے میں فکر کرنا پڑے، یا کینسر کا مرض لاحق ہونے کی صورت میں میرے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہو۔‘

وینکوور کے رہائشی اور آرگنائزڈ جین کے بانی جین سٹولر کا کہنا ہے. ’صحت کی دیکھ بھال کا یہ احساس سیاست دانوں سے بالاتر ہے، جس سے کمیونٹی کا احساس پیدا ہوتا ہے جو کام اور گھر دونوں جگہوں پر زندگی گزارنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔ کینیڈین اپنی دوستانہ اور معاون فطرت کے لیے جانے جاتے ہیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’دوستی اور بھائی چارے کا یہ احساس ایک مثبت ماحول کو فروغ دیتا ہے جہاں افراد اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں میں ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.