
کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا جس سے مسجد کے باہر گڑھا پڑ گیا، مسجد کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیوار بھی گر گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دھماکے میں 5 پولیس اہلکار اور 11 شہری شہید ہوئے، 7 مسلح دہشت گرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔
اسنائپر
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خودکش بمبار. اور اسنائپر شامل تھے، دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے. کہ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائن کے گیٹ سے. ٹکرائی گئی جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے. جہاں 15 لاشیں اور 50 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔
پولیس لائن کے قریب مزید نفری بھی پہنچ گئی ہے۔
