کراچی پولیس نے سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹریفک، پارکنگ پلان جاری کردیا

کراچی پولیس نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان کل سہ فریقی سیریز کے فائنل دیکھنے کے لیے. نیشنل بینک اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کے لیے. ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سہ فریقی سیریز کا فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز 19، 21 فروری اور یکم مارچ کو کراچی میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی). نے 19 فروری سے شروع ہونے والی 8 ملکی ٹورنامنٹ کے لیے حال ہی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم، کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم. کی تزئین و آرائش کی ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق. سر شاہ سلیمان روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے جب کہ میچوں میں شرکت کرنے والے شائقین کے لیے. خصوصی پارکنگ پلان تیار کیا گیا ہے۔

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.