کراچی سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

💬0

گلگت بلتستان میں بھی 24 سے 27 جولائی تک بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو گیا ہے، دوسری جانب. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے. بھر میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے. تمام متعلقہ اداروں کو 24 گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی اداروں، واٹر بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے تمام بڑے شہروں میں نالوں کی صفائی اور. چوکنگ پوائنٹس فوری طور پر کلیئر کرنے کا حکم دیا۔

مراد علی شاہ نے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ڈی واٹرنگ پمپس فوری نصب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے. کہا کہ واٹر بورڈ سیوریج لائنوں کی صفائی اور پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے متبادل انتظامات یقینی بنائے۔

لوڈشیڈنگ

وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک اور دیگر بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز. کو خود فیلڈ میں نکل کر انتظامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی، جبکہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے. رین ایمرجنسی کنٹرول رومز فعال کیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا. کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 24 سے 27 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلے اور کم دباؤ کے نظام کے. زیرِ اثر سندھ سمیت ملک کے. مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.