کراچی کے علاقے گارڈن سے گزشتہ ماہ لاپتا ہونے والے 2 بچوں کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، سراغ رساں کتے نے لیاری کشتی مسجد کے قریب بچوں کی موجودگی کی نشاندہی کردی، پولیس نے عینی شاہد کا بیان بھی قلمبند کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ گارڈن ویسٹ سے لاپتا ہونے والے 2 بچوں کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، سراغ رساں کتے نے بچوں کی موجودگی کے حوالے سے اہم نشاندہی کردی۔
پولیس کے مطابق کشتی مسجد کےقریب لیاری ندی ہے، جو دلدلی ہے، عینی شاہد کے بیان کےبعد مشینری کی مدد سے ندی کو صاف کیاگیا، ندی میں مزید مقامات کو صاف کرکے تلاشی لی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ 5 سالہ علیان عرف علی. اور 6 سالہ علی رضا اپنے. گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گزشتہ ماہ گارڈن ویسٹ سے لاپتا ہوگئے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج
...
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی). جنوبی سید اسد رضا نے بتایا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلا ہے. کہ انہیں موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور خاتون اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
گارڈن پولیس نے علیان کی والدہ زینب یونس کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ .(پی پی سی) کی دفعہ 364 اے (14 سال سے کم عمر بچے کا اغوا). اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 2018 کی دفعہ 3 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
بعد ازاں، ایس ایس پی عارف عزیز کی سربراہی میں دونوں لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا، اس آپریشن میں گارڈن، نبی بخش، کالاکوٹ، چاکیواڑہ، کلری اور دیگر تھانوں. کے ایس ایچ اوز سمیت لیڈی کانسٹیبلز اور انٹیلی جنس اسٹاف نے حصہ لیا تھا۔
انعام
پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تھی. تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی، پولیس نے لاپتا بچوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے. کو 3 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
بعدازاں بچوں کے اغوا کے الزام کی زد میں آنے والے میاں بیوی بے قصور نکلے تھے، واقعے سے منسوب وڈیو میں نظر آنے والا موٹر سائیکل سوار جوڑا. اپنے ہی بچوں کو کلینک لے کر جارہا تھا، ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے وہ نہیں تھے جو لاپتا ہیں۔
👍0👎0💬2 سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کو ’سو سال کی عمر میں سو میل فی گھنٹہ‘ کی رفتار سے بولنگ کروانے والے بولر کی تلاش ہے۔ دنیا کے تیز ترین بولر بولر شعیب اختر […]
👍0👎1💬1 لاہور، 10 جون 2026: صاحبزادہ فرحان ایشین گیمز 2026 میں پاکستان مردوں کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایشین گیمز 2026 کا انعقاد 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے شہر آچی ناگویا […]
👍0👎0💬2 بادل پھٹنے کے جان لیوا واقعات انڈیا اور پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں تباہی مچا رہے ہیں۔ بڑے اور اچانک آنے والے سیلاب دونوں ممالک میں لوگوں کی جان لے رہے ہیں۔ یہ انتہائی موسمی […]