پاکستان سمیت دنیا کے 32 ممالک کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے۔ کہ شدید ڈپریشن میں مبتلا افراد میں دیگر امراض کی طرح فالج ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
طبی جریدے ’نیورو لاجی‘ ۔میں شائع تحقیق کے مطابق پاکستان کی آغا یونیورسٹی کے نیوروسرجن ڈاکٹر محمد واسع شاکر سمیت افریقہ اور یورپ کے 32 ممالک کے ماہرین۔ کی جانب سے کی جانے والی تحقیق۔ میں مرد و خواتین مریضوں کا جائزہ لیا۔
تحقیق کے دوران ماہرین نے فالج کے شکار 27 ہزار کے قریب افراد کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لینے۔ کے بعد انہیں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بھی ان سے دریافت کیا۔
جن رضاکاروں کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے 40 فیصد خواتین تھیں۔ اور تمام رضاکاروں کی عمریں 14 سے 61 سال کے درمیان تھی۔