چین میں ایک ہوٹل اپنے کسٹمرز سے دوسری بار نہانے کیلئے علیحدہ پیسے وصول کرتا ہے۔
چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں ایک رات قیام کا کرایہ ڈھائی ہزار یوان ہے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک چینی خاتون نے ہوٹل میں دو راتوں تک قیام کیلئے بکنگ کروائی۔
جب خاتون کمرے میں داخل ہوئیں. تو وہ ایک بورڈ پڑھ کر حیران رہ گئیں، بورڈ پر تحریر تھا. کہ کسٹمر کو دوسری بار نہانے پر اضافی پیسے دینا ہوں گے۔
خاتون نے چینی سوشل میڈیا پر بورڈ کی تصویر لگائی تو ہوٹل اسٹاف نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل نے یہ شرط پانی کا ضیاع روکنے کیلئے عائد کی ہے۔