چین میں تیرتا ہوا پل انجینئرنگ کا حیرت انگیز نمونہ

پل

چین میں شیزیگوان کا تیرتا ہوا پل انجینئرنگ کا ایک ڈراؤنا اور حیرت انگیز نمونہ ہے۔

یہ خوابوں کے پل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک جدید اور نئے تصور کی بنیاد پر بنائے گئے اس چار سو میٹر طویل پل پر سے 2.8 ٹن وزن  تک کی کاروں کو دریائے کنجیانگ کی سطح سے دوسری جانب جانے کی اجازت ہے۔ 

یہ پل وسطی چین کے ہوبی صوبے کے اینشی پریفیکچر میں جنگلوں سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان بنایا گیا ہے۔ شیزی گوان چین کا انتہائی دلکش اور قدرتی پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔

تاہم جو چیز اسکو دوسرے متاثر کن مقامات سے الگ کرتی ہے وہ دریا کی سطح پر بنا یہ تیرتا ہوا پل ہے جس پر گاڑی چلاتے ہوئے، براہ راست دریا کے پانی پر موجود خوبصورت مناظر کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

گاڑیوں کو الٹنے سے بچانے کے لیے. جرمن ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا. یہ برج گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے 2016 سے آپریشنل ہے۔ 

پل کی مضبوطی کےلیے پانی سے بھرے ہوئے ہائی ڈینسٹی پولی تھیلین دریا کی سطح پر تیرتا ہوا موجود ہے۔ 

تاہم اس ڈرائیو کے دوران ڈرائیوروں کےلیے ضروری ہے کہ وہ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مقرر کردہ رفتار سے گاڑی چلائیں ایسی صورت میں انھیں گاڑی کے نیچے صرف دریا کے پانی کا ہلکا جھٹکا محسوس ہوگا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.