چین: شادیوں کی شرح میں ریکارڈ کمی، شرحِ پیدائش میں بھی کمی کا امکان

چینی حکومت کی جانب سے متعدد کوششوں کے باوجود بھی چین میں شادیوں کی شرح میں اضافہ نہیں ہو سکا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین میں گزشتہ سال شادیوں کی شرح میں 2023ء کے مقابلے میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

چین کی وزارتِ شہری امور کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک میں 6.1 ملین سے زیادہ جوڑوں نے شادی کے لیے رجسٹریشن کروائی جبکہ 2023ء میں شادی کے لیے. رجسٹریشن کروانے والے جوڑوں کی تعداد 7.68 ملین تھی۔

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.