جنوبی امریکی ملک پیرو کے تین چور اس وقت بین الاقوامی خبروں کی شہ سرخیوں میں آگئے جب انہوں نے ایک احمقانہ اور عیجیب و غریب قسم کی چوری کی واردات پر مبنی تاریخ رقم کی اور 220 مختلف برانڈز کے اسپورٹس جوتے چرائے، تاہم یہ سارے جوتے سیدھے پاؤں کے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ پر مزاح جرم 30 اپریل کو وسطی پیرو کے شہر ہوانان سایو کے ایک اسپورٹس سامان فروخت کرنے والے اسٹور میں کیا گیا۔
واردات مقامی وقت کے مطابق نصف شب ساڑھے تین بجے کی گئی۔ اس سلسلے میں ملنے والی معلومات کے مطابق تین افراد اسٹور کے عقب میں واقع راستے سے تالہ کاٹ کر اسٹور میں داخل ہوئے اور تین بڑے کریٹس جو کہ مختلف برانڈ کے اسنیکر شوز باکس سے بھرے ہوئے تھے چرا کر لے گئے۔
یہ احمق چور اپنی واردات کے وقت یہ اندازہ نہ لگا سکے. کہ وہ جن جوتوں کے ڈبے چرا رہے ہیں. وہ صرف سیدھے پاؤں کے اسنیکرز تھے۔
اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے. کہ اسٹور کے مالک نے ایک مقامی اسپورٹس اشیاء کی نمائش میں ڈسپلے کےلیے صرف سیدھے پاؤں کے تین کریٹس تیار کیے تھے۔
حکام کو شبہ ہے کہ چور اب ان جوتوں کو کہیں چھپا دیں گے. کیونکہ ان کے لیے جوتوں کو بلیک مارکیٹ میں دوسرے پیئر کے بغیر بیچنا ناممکن ہے۔