پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے سیزن نو کے لیے اپنی کٹس ایک منفرد انداز میں لانچ کی ہیں۔
پشاور زلمی نے 17 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل نو کے لیے اپنی ہوم اینڈ اوے کٹس. کو تاریخی باب خیبر اور اسلامیہ کالج پشاور سے اینیمیشن کے ذریعے لانچ کیا ہے۔
اس مرتبہ ان کٹس کو ’خیبر ایڈیشن‘. کا نام دیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کا کہنا ہے. کہ ’خیبر ایڈیشن‘ کٹس کو باب خیبر سے منسک کرنے کا مقصد خیبر پختونخوا کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا، اپنے فینز کا آنے والے سیزن کے لیے. جوش بڑھانا. اور ساتھ ہی آنے والے سیزنز میں اپنے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے ان ایکشن ہونے. کی خواہش کا اظہار بھی ہے۔
پاکستان سپر لیگ. کے نویں سیزن کا آغاز 17 فروری سے لاہور میں ہونے جا رہا ہے۔ تاہم اس بار بھی پشاور کے فینز اپنی ٹیم کو ارباب نیاز. سٹیڈیم میں اپنے سامنے کھیلتا نہیں دیکھ پائیں گے۔
پشاور زلمی کی جانب سے متعدد بار یہ مطالبہ دہرایا گیا ہے. کہ پشاور میں زیر تعمیر ارباب نیاز سٹیڈیم کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ پشاور زلمی کے فینز اپنی ٹیم .کو اپنے سامنے کھیلتا دیکھ سکیں۔
اس سلسلے میں پشاور زلمی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا تھ. کہ ان کی ٹیم کو راولپنڈی اور کراچی میں زیادہ میچز دیے جائیں تاکہ جب تک ارباب نیاز سٹیڈیم کی تعمیر مکمل نہیں ہو جاتی. تو زلمی فینز کو پشاور سے قریی شہر راولپنڈی اور پختون فینز کی زیادہ آبادی والے شہر میں کراچی میں زیادہ کھیلنے کا موقع ملے۔
تاہم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی راولپنڈی میں چار جبکہ کراچی میں صرف ایک میچ کھیلنے کو ملا ہے۔