
تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے ابتدائی مقابلے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو فتح کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا ہے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری میچ میں جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور. میں 263 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 63، یوہان ڈی پری ٹوریس نے 57 اور کپتان میتھیو برٹزکی نے 42 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب نے 2، اور شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ لی۔
پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف. پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے. کپتان شاہین شاہ آفریدی نے فیصل آباد میں. 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔
کرکٹ کی بحالی
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گرین شرٹس کے کپتان نے کہا کہ وہ 17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی بحالی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم. کا فارم میں واپس آنا ٹیم اور ملک کے لیے بہت اہم تھا، کیونکہ بابر اعظم گزشتہ 5 سال سے. مسلسل رنز بنا رہے ہیں۔
