ایک 40 سالہ شخص کو جنوبی افریقا کا بےوقوف ترین مجرم کہا جا رہا ہے جو ’مطلوب ملزمان‘ کی فہرست میں ہونے کے باوجود ملازمت کی تلاش میں تھانے چلا گیا۔
تھامس نکوبو پچھلے 7 سال سے پولیس کو چکمہ دے رہا تھا، ملزم نے 2015 کے دوران ڈلیوری بوائے کے طور پر کام کرتے ہوئے 1200 ڈالر سے زائد کی اشیا چرائی تھیں۔
ملزم نے اصل کے بجائے غلط پتوں پر سامان پہنچایا اور منیجر کو اطلاع نہیں کی۔
جیسے ہی کمپنی کو معلوم ہوا کہ سامان درست مقام پر نہیں پہنچا اور کافی سامان غائب ہے، نکوبو فرار ہوگیا اور اس کا نام پولیس نے مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا۔
پولیس ترجمان بریگیڈیئر سلوی موہالا نے میڈیا کو بتایا۔ کہ 15 اگست کو۔ ملزم تھانے آیا۔ اور کہا کہ اسے ملازمت کے لیے بھیجی گئی درخواست پر اب تک جواب نہیں ملا ہے۔
ملزم کو تھانے میں ہی 7 سال قبل کیے گئے فراڈ پر گرفتار کرلیا گیا۔ تب سے جنوبی افریقا کے اخبارات میں اسے بےوقوف ترین مجرم کہا جا رہا ہے۔