ٹوئٹر کی پیڈ ویریفکیشن ملتوی

ٹوئٹر
ایلون مسک کے ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد سے کمپنی افراتفری کا شکار ہے

ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ نقالی روکنے کے بارے میں پراعتماد ہونے تک کمپنی اپنی پیڈ ویریفکیشن سبسکرپشن سروس کا آغاز روک رہی ہے۔

انہوں نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ ’نقالی کو روکنے میں مزید اعتماد پیدا ہونے تک بلیو ویریفائیڈ کی دوبارہ لانچ روک رہے ہیں۔‘

مسک نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہو سکتا ہے ٹوئٹر اداروں کی تصدیق کے لیے ’مختلف رنگ کا چیک مارک‘ استعمال کرے۔

اس ارب پتی اور ٹوئٹر کے نئے مالک نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس پلیٹ فارم کی آٹھ ڈالر ماہانہ بلیو سبسکرپشن 29 نومبر کو دوبارہ دستیاب ہو گی۔

انہوں نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ’29 نومبر کو بلیو ویریفائیڈ کا دوبارہ آغاز اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ اس میں کوئی خامی نہ ہو۔‘

لیکن ملازمین کے ساتھ ایک میٹنگ میں، انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ پیڈ ویریفیکیشن کے آغاز کو اس وقت تک روک دیا جائے گا جب تک کہ ’واضح نقل‘ کے خلاف حفاظت میں ’انتہائی اعتماد‘ نہ ہو۔

امریکی ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ ’دا ورج‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’شاید ہم اسے اگلے ہفتے شروع کریں۔ شاید ہم نہ کریں۔‘

جعلی اکاؤنٹ

ٹوئٹر کو گذشتہ ماہ 44 ارب ڈالر میں خریدنے کے بعد ٹیسلا کے سربراہ نے کہا۔ کہ وہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کے تصدیقی نظام کو تبدیل کریں گے۔ بلیو ٹک ہر اس شخص کو فراہم کریں گے۔ جس نے آٹھ ڈالر ادا کیے اور ٹوئٹر بلیو کو سبسکرائب کیا۔

انہوں نے دلیل دی تھی۔ کہ ٹوئٹر میں اس ادائیگی کو شامل کرنے۔ سے جعلی اکاؤنٹس کو ختم کرنے میں مدد ملے گی کیوں کہ وہ سائٹ۔ پر صارفین کی سپورٹ حاصل کرنے کے لیے۔ ادائیگی کرنے کو تیار نہیں ہوں گے۔

تاہم اس ماہ کے شروع میں آٹھ ڈالر سبسکرپشن سروس شروع ہونے کے فوراً بعد اس مقبول سوشل۔ پلیٹ فارم پر اس وقت افراتفری پھیل گئی۔ جب متعدد صارفین نے۔ تصدیق شدہ ٹیگ خریدے اور۔ عوامی شخصیات اور تنظیموں کی نقالی کرنا شروع کر دی۔

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے نقلی ’تصدیق شدہ‘ اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا: ’۔مجھے عراقیوں کو قتل کرنا یاد آتا ہے،‘ اس کے بعد تصدیق کے نئے طریقہ کار میں خامی کی نشاندہی کی۔ ’آپ سب آٹھ ڈالر کے نکتے کو نہیں سمجھ رہے۔ اس ایپ کو مکمل طور پر ناقابل استعمال بنانے کے لیے۔ یہ ایک چھوٹی سی قیمت ہے۔‘

فارماسوٹیکل کمپنی ایلائی کے جعلی ’تصدیق شدہ‘۔اکاؤنٹ سے جعلی ٹویٹ کی وجہ سے اس کے شیئر کی قیمت متاثر ہوئی۔

ایلائی کے جعلی اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا: ’ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ کہ انسولین اب مفت دستیاب ہے۔‘ اس کے بعد کمپنی کے شیئرز کی قیمت ۔میں 2.2 فیصد کی کمی واقع ہو گئی۔

اس طرح کے جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار کے بعد سوشل میڈیا کمپنی نے اپنی ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس کو روک دیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.