وفاقی حکومت کا موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

4
2

وفاقی حکومت نے موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں فیصلوں سے متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے، وزیراعظم نے سولر بجلی کی خریداری اور فروخت کے دو الگ نرخ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اور الگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.