کراچی میں موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان چل بسا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے شہری پر 22. ستمبر کو مارٹن کوارٹر کے علاقے میں تشدد کیا تھا اور ویڈیو بھی بنائی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے دوران مقتول زبیر کے. جسم کے مختلف حصوں پر جلانے کے نشان ہیں، بدترین تشدد کے بعد چاروں ملزمان شہری کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، مقتول کی لاش کو سول اسپتال پوسٹ مارٹم کےلیے. منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کا کہنا ہے. کہ مقتول چند روز اسپتال .میں زیر علاج رہا پھر دم توڑ گیا، واقعہ کا مقدمہ پوسٹ مارٹم کے بعد درج کیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Eht
[email protected]