وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے. کہ ورلڈ بینک پاکستان میں 10 سال کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے. میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، ہم صدر ورلڈ بینک کے مشکور ہیں، شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا، 10سالہ شراکت داری فریم ورک میں. 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
فریم ورک
...
شہباز شریف نے کہا کہ آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں، شراکت داری فریم ورک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو تعلیم اور صحت کے شعبوں کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے. میں جو آفت 2022 میں پاکستان میں آئی تھی. وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کو تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے. بھی مختص کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ. بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ پرائیوٹ انویسٹمنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا مجھے یقین ہے. کہ جس محنت کے ساتھ یہ پروگرام تشکیل پایا ہے، اسی محنت اور جذبے کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں گے. تو پاکستان یقیناً بلندیوں کو چھوئے گا. اور پاکستان عظیم بنے گا، ہم ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔
مناظر: 136 پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ مزید 1100روپے بڑھ گیا۔ 4 دن میں ایک تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق […]
0 مناظر: 248 کولکتہ میں پاکستانی کرکٹرز شاپنگ کیلئے نکل پڑے، قومی کرکٹرز نے ٹیم ہوٹل کے قریب واقع مال میں خریداری کی۔ پاکستانی کرکٹرز اسامہ میر، محمد حارث، وسیم جونیئر و دیگر شاپنگ کےلیے […]
1 0 مناظر: 236 وزارتِ خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سال میں وفاقی حکومت 300 ارب روپے سے […]