
واشنگٹن: میٹا کی ملکیت والی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے آج ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے. جو گروپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت نئے ممبران گروپ میں شامل ہونے سے پہلے بھیجے گئے پیغامات دیکھ سکیں گے، جس سے انہیں جاری گفتگو کا سیاق و سباق بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر آئی او ایس کے تازہ ترین بیٹا ورژن 26.2.10.73 میں ایپل کے ٹیسٹ فلائٹ پروگرام کے ذریعے متعارف کرایا گیا ہے. ڈبلیو اے بیٹا انفو (واٹس ایپ اپ ڈیٹس کی ماہر ویب سائٹ). کے مطابق، یہ فیچر بیٹا صارفین کو گروپ میں نئے ممبران. کے ساتھ حالیہ چیٹ ہسٹری شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے.
پیغامات
تاکہ وہ جاری گفتگو کا سیاق و سباق آسانی سے سمجھ سکیں۔ نئے ممبر کو شامل کرتے وقت اسکرین کے نیچے "Share Recent Messages” .کا آپشن ظاہر ہوتا ہے، جس سے شامل کرنے والا 25 سے 100 تک پیغامات منتخب کر سکتا ہے (پچھلے 14 دنوں کے)۔ شیئر کیے گئے پیغامات مختلف رنگ میں دکھائے جاتے ہیں. اور گروپ ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کس نے شیئر کیا۔
یہ فیچر ڈیفالٹ طور پر غیر فعال ہے، دستی طور پر آن کیا جاتا ہے اور کنفرمیشن پرامپٹ کے ساتھ مکمل کنٹرول یقینی بناتا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ ویب پر نئے "کال لنکس” فیچر کے ساتھ آیا ہے. جس سے نئے ممبران پچھلی یا شیڈولڈ گروپ کالز میں آسانی سے شامل ہو سکتے ہیں. فی الحال محدود بیٹا صارفین کے لیے. دستیاب ہے، جلد ہی وسیع تر رول آؤٹ متوقع ہے۔
